موٹروے سالٹ رینج میں باراتیوں کی بس الٹ گئی ، 12 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کلرکہار کے قریب ہائی وے سالٹ رینج پر باراتی بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، بس درمیانی دیوار ٹوٹنے کے بعد الٹ گئی اور دوسری جانب متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال میں موٹروے پولیس، پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے اہلکار موجود ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ریسکیو حکام کو حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com