251
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مریکی فوج نے گزشتہ ماہ الاسکا اور کینٹکی میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہوا بازی کے یونٹس کو تربیت کے لیے گراؤنڈ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹیرنس کیلی نے کہا کہ فضائی کارروائیوں کی معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق، یونٹس تربیت مکمل کرنے تک گراؤنڈ رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی نیشنل گارڈ اور ریزرو یونٹس کے پاس تربیت مکمل کرنے کے لیے 31 مئی تک کا وقت ہوگا۔
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام پائلٹوں کو سوائے اہم مشنوں میں حصہ لینے والوں کو مطلوبہ تربیت مکمل کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست الاسکا میں دو ایچ اے 64 اپاچی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے جب کہ اسی عرصے میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔