495
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے کے ساتھ 1927 ڈالر ہوگئی۔