اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف ک رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرنا شہباز شریف کو بچانے کے لیے کیا گیا، ہم نے اسپیکر کو درخواست دینے اور اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ استعفے کے حوالے سے اسپیکر کو خط لکھا اور اجلاس طلب کیا، لیکن ہمیں تحریری جواب دیا گیا کہ ایسا نہیں ہوتا، ایک ایک رکن کو بلا کر تسلی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ہم پارلیمنٹ میں کردار کیلئے تیار،حکومت سنجیدہ نہیں،شاہ محمود
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ موجودہ اپوزیشن لیڈر ان کی گھڑی ہے، ہم نے اسپیکر کو درخواست دے کر اپنا اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر قائد حزب اختلاف ہمارا بن گیا تو پبلک اکاؤنٹس کا چیئرمین بھی ہوگا۔ شاہ محمود نے کہا کہ استعفے قبول کرنے ہیں تو 125 استعفے ہیں تو سب کو قبول کریں، سلیکشن بدنیتی پر مبنی ہے ۔
سسٹم کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، 35 استعفوں کی منظوری کے طریقہ کار پر مشاورت کریں گے۔ عدالت نے ایک طریقہ بھی دیا ہے۔ گاڑی کا تعین کرتے ہی سپیکر نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالتی عمل کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے استعفوں پر اعتراض اس لیے کیا گیا کہ وہ ہاتھ سے نہیں لکھے گئے۔