228
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک
جب کہ 24 مسافروں کو بروقت کارروائی کرکے بچالیا گیا۔
کشتی میں 45 مسافر سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوئی۔خبر رساں ادارے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور ڈوبنے والے 24 افراد کو بچا لیا گیا، 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں
8 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں سوار تمام مسافر مراکش کے شہری تھے
جو اسپین کے جزائر کینری جانے کی کوشش کر رہے تھے۔