اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شام میں ایک کارروائی میں روسی فضائیہ نے شدت پسند تنظیم ’تحریر الشام‘ کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 13 جنگجو مارے گئے۔
شام میں روسی فضائیہ نے ادلب میں لاذقیہ، حما اور حلب کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی حکومت قائم کرنے والی شدت پسند تنظیم حیا تحریر الشام کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
روسی میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے،یوکرائنی حکام کا دعویٰ
مبینہ طور پر روسی فوج نے شامی فوج کی مدد سے یہ کارروائی حیا تحریر الشام کے زیر کنٹرول علاقوں کو اپنے قبضے میں لینے کے لیے کی۔شام میں سرگرم انسانی حقوق کے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے روسی حملے میں تحریر کے 13 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پہلے یہ تعداد 8 بتائی جاتی تھی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی حملے میں تحریر کے درجنوں جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔ روسی حملے کے بعد التحریر کے جنگجو بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور انہوں نے بدلہ لینے کا عزم کیا۔حیا تحریر الشام داعش کے ساتھ اپنی وابستگی کا دعویٰ کرتی ہے، جو کہ پہلے نصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔