غزہ ایک دن میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک ، اسرائیل کی تصدیق

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے 8 فوجیوں کے نام بھی جاری کیے ہیں جن میں سے 4 کا تعلق جنوبی غزہ میں سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران 5 فوجی شدید زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل صہیونی فوج نے گزشتہ روز ہلاک ہونے والے 5 فوجیوں کی شناخت ظاہر کی تھی۔
دریں اثناء اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوران 152 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ حماس نے جنگ کے دوران سینکڑوں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں