خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز باڑہ خیبر اور بنوں میں انجام دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باڑہ خیبر میں کی جانے والی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت آپریشن جاری ہے اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خوارج کے ہلاک ہونے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا اور ملک کی حفاظت کے لیے دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور سکیورٹی فورسز کی قربانی اور مہارت کی بدولت ملک میں امن و استحکام قائم رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں