روس کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روس کے شہر کوسٹروما کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے کے سلسلے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔کوسٹروما سٹی پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولی گون نائٹ کلب اور ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ نے 3500 مربع میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس حادثے میں تیرہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کے مطابق عمارت سے 250 افراد کو نکال لیا گیا ہے ۔
پولیس نے ایک شخص کو غیر قانونی آپریشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے اسے پوچھ گچھ کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولی گون کلب میں مقامی وقت کے مطابق 2.30 بجے آگ لگی۔جس کے بعد عمارت سے 250 افراد کو باہر نکالا گیا۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے بڑے کیمیکل پلانٹس، سٹوریج ڈپو اور دفاعی تحقیقی مراکز میں آگ اور دھماکے ہوئے ہیں۔روس نے اس پراسرار آگ کی وجہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca