کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی،ہنگامی حالت کا اعلان، 13 صوبے لپیٹ میں آگئے

اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بڑے پیمانے پر جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث کینیڈا کے جنوبی شمال میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگل کی آگ کئی مربع فٹ تک پھیل گئی ہے جس نے 13 صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
حکام نے خطرے کے پیش نظر مکینوں کو انخلا کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں جب کہ آگ بجھانے کے لیے فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب آگ سے اٹھنے والے دھویں کے باعث کینیڈا کی فضا سب سے زیادہ آلودہ ہوگئی ہے اور اس کے باعث پڑوسی ملک امریکا میں فضائی آلودگی بے قابو ہوگئی ہے جہاں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ پروازیں بھی منسوخ کی جا رہی ہیں اور بیرونی تقریبات سے گریز کیا جا رہا ہے۔
کینیڈا پہلے ہی دنیا کے سب سے تیزی سے گرم ہونے والے خطوں میں سے ایک ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلی نے ملک کو درپیش انتہائی موسمی واقعات کی تعداد اور شدت میں اضافہ کیا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے جنگل میں آگ لگنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شمال کے جنوبی حصے میں جولائی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا جو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com