اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلے باز یاشاسوی جیسوال نے زمبابوے کے خلاف اننگز کی پہلی گیند پر 13 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔بھارت اور زمبابوے کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ اتوار کو ہرارے میں کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 125 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور بھارت نے یہ میچ 42 رنز سے جیت لیا۔
پہلی اننگز کی پہلی گیند پر زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے بائولنگ کا آغاز کیا جس کا سامنا اوپنر یاشاسوی جیسوال نے کیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا۔امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا کیونکہ یہ ایک اونچی فل ٹاس تھی، نو بال کے لیے ایک اضافی رن بھی دیا گیا اور اسکور 7 تھا۔سکندر رضا نے دوبارہ بال کی تو یشسوی جیسوال نے ایک اور چھکا لگایا اور ہندوستانی ٹیم نے ایک گیند پر 13 رنز بنائے۔
141