136
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے اب تک 14فراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ شمال مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کل 14 لاشیں ملی ہیں۔ متعلقہ وزارت کے حکام نے پہلے اعلان کیا تھا کہ متاثرہ علاقے سے 316 افراد کو نکالا گیا ہے اور زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کے باوجود علاقے کے مکانات بھی محفوظ حالت میں ہیں۔