اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 14 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک اسکولز ری آرگنائزنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 50 ہزار کے قریب اسکول ہیں، جو خواب تھا آج شروع ہوگیا، وزیر تعلیم اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں دفتر میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی، عوام کے پاس جاتی ہوں اور ان سے بات کرکے اقدامات کرتی ہوں، اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ سکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی گئی۔ کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے دور میں تمام ٹرانسفر، پوسٹنگ پیسے لیکر ہوتی تھیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف دور کے بعد پنجاب میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی بریفنگ سن کر یقین ہوگیا ہم تعلیمی معیار کو بہتر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
40