171
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروباری ہفتہ سیاسی خدشات کی زد میں رہا۔
ملک میں سیاسی غیر یقینی اور ناموافق حالات کے درمیان کاروباری ہفتے میں انڈیکس منفی رہا اور سرمایہ کاروں کو 143 ارب کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ
PSX 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 754 پوائنٹس کی کمی سے 41487 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوران 983 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری ہفتے میں 667.6 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔شیئرز مارکیٹ کا ہفتہ وار کاروبار 20 ارب 20 کروڑ روپے رہا اور ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپیٹل 143 ارب کی کمی سے 6212 ارب روپے رہ گیا۔