اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی، پاک بھارت، ٹاکرا 15کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا
ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس آئر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا، سوریا کمار یادو، رویندرا جدیجا اور کلدیپ یادیو بھی اسکواڈ کا حصہ
شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔