اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) ملاکنڈ میں خانہ بدوشوں کا ٹرک کے الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے یہ المناک حادثہ سوات موٹروے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
حادثے میں 10 افراد شدید زخمی بھی ہوئےریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گراحادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
تمام زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کر دیا گیاذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد خانہ بدوش ہیں اور ان کا تعلق سوات کی تحصیل بحرین سے ہے۔
پولیس کا ابتدائی کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے