اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دیتے ہوئے 15 سالہ فلسطینی کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا نے فلسطینی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب واقع عقبت جابر مہاجر کیمپ میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہر غزہ پر حملہ
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد فیاض بلہن کو سر، سینے اور پیٹ میں گولیاں مار کرشہید کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جیریکو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔