148
3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے متاثرہ شخص کے پیٹ سے 150 سے زائد گھریلو اشیاء نکال دیں۔ ان اشیاء میں بٹن، ائرفون، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ وغیرہ شامل ہیں۔ مقتول ایک ماہ سے بیمار تھا۔آپریشن کے بعد متاثرہ کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق معدے میں دھاتی اشیاء شدید انفیکشن کا باعث بنتی ہیں۔ متوفی کے لواحقین نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے یہ اشیاء کیسے اور کب کھائی تھیں۔