دنیا کا سب سے بڑا فش ایکورئیم پھٹنے سے 1500 مچھلیاں ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جرمنی کے شہر برلن کی ہوٹل لابی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا فش ایکوریئم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ 1500 مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔
50 فٹ سے زائد اونچائی والایہ ایکوریئم ایک ہزار سے زائد مچھلیوں کا مسکن تھا جسے ڈیکوریشن کے لئے ہوٹل کی لابی میں لگایاگیا تھا۔
ایکوریئم میں تقریبا 10لاکھ لٹرپانی موجود تھا جو ایکوریئم کیپھٹتے ہی ہوٹل اور آس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا۔

حادثے کے بعد ہوٹل کو مہمانوں سے خالی بھی کرا لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زندہ بچ جانیوالی مچھلیوں کو اکٹھا کرکے پانی کے چھوٹے ٹینک میں منتقل کیا تاہم آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کا زندہ بچنا مشکل نظر آرہا ہے ۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ یہ واقعہ کوئی ٹارگٹڈ حملہ تھا ۔
یہ ایکورئیم دسمبر 2003 میں کھولا گیا تھا اور اسے دنیا کا سب سے بڑا سلینڈریکل ایکو ریئم ہونے پرگنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com