اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افغانستان میں مدرسے میں بم دھماکے میں 16 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے جس میں 16 افراد شہید اور 24 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ہسپتال کے عملے نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور عام لوگ ہیں۔
صوبائی حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے انکار کیا۔
یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران داعش کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جن میں سیکڑوں افراد مارے جاچکے ہیں۔
226