طلبہ کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا، طلبہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس نے 16 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ طلباء کے ایک گروپ آکسفورڈ ایکشن فار فلسطین (OA4P) نے کہا کہ جب طلباء نے یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر کے باہر احتجاج کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو بلایا۔ آکسفورڈ ایکشن فار فلسطین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ یہ واضح ہے کہ یونیورسٹی اسرائیل کی طرف سے کیے گئے قتل عام میں اپنے تعاون پر نظر ثانی کرنے کے بجائے اپنے طلباء کو گرفتار کرنے اور خاموش کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہیں۔
214