حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے،جوابی حملوں میں37 شہری شہید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجی مارے گئے، جب کہ 20 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں 37 شہری شہید ہوئے۔
لبنان کی وزارت تعمیرات عامہ اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا، جب کہ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 20 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوئے۔
حزب اللہ کے مطابق کفر کلا قصبے میں فاطمہ بارڈر کراسنگ کے قریب لبنانی علاقوں میں دراندازی کی کوشش کو پسپا کر دیا گیا۔. اسرائیلی فوج کے پریس آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن کے ابتدائی دنوں میں اس کی افواج کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔