اسرائیل کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر پناہ گزینوں کے اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 17 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر میں پناہ گزینوں کے اسکول پر بمباری کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسکول پر پہلے حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران مزید بم گرائے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اسکول کو فلسطینی گروپ حماس کے جنگجوؤں کو چھپانے اور ہتھیار بنانے کے لیے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللہ کے کمانڈروں پر ٹارگٹ حملوں میں اضافہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 ڈرون حملے کیے گئے جس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہو گئے۔ حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔ 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca