الیکشن،میڈیا کے لئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک نتیجہ میڈیا پر نشر نہیں کیا جائے گا. نتائج کو نشر کرتے وقت یہ کہا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنہیں RO کے اعلان تک حتمی نہیں سمجھا جائے گا
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیاشامل ہیں.
ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف متعصبانہ رائے کی عکاسی نہیں کرے گا، ایسے بیانات یا الزامات جو قومی اتحاد کو خطرہ ہیں نشرنہیں کیا جائے گا.
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں میں کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہوگا جو کسی امیدوار پر ذاتی حملہ ہو, جنس، مذہب اور برادری کی بنیاد پر سیاسی حملوںپر قانونی کارروائی کی جائے گی. دوسرے امیدوار کے خلاف ایک امیدوار کا الزام دونوں طرف سے تصدیق کے بعد شائع یا نشر کیاجائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔