وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے درمیان کی گئیں اور یہ ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی مشترکہ کارروائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ریذیڈنسی سسٹم، بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔اس کے علاوہ مزید 769 غیر قانونی تارکین وطن کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔حکام کے مطابق اس وقت کل 52,369 افراد قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔
139