چاڈ میں صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ، جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور ہلاک

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی افریقی ملک چاڈ میں صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو مسلح افراد نے دارالحکومت N’Djamena میں صدارتی محل پر حملہ کیا۔نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں نے N’Djamena میں فائرنگ کی آوازیں سنی اور سڑکوں پر ٹینک دیکھے گئے، جب کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلیکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔چاڈ کے سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلح کمانڈوز نے شام 7 بج کر 45 منٹ پر صدارتی عمارت کے اندر فائرنگ کی۔ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام کو صدارتی محل میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا۔چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جوابی حملے میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔چاڈ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلیکس میں داخل ہونے کی کوشش کی، صورتحال قابو میں ہے، عدم استحکام کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔