انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔
اب گروہوں نے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی خاندانوں کو خطرے میں ڈا ل دیا ہے
جولی گزشتہ روز اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیٹی میں سب سے زیادہ کمزور کینیڈینوں کو نکالنے کیلئے ترجیح دے رہے ہیں ، اس میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی فوری طبی ضرورت ہے یا جن کے بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکام اب تک ہیٹی میں 100 سے کم کینیڈین تک پہنچ چکے ہیں، اور 30 سفر کے لیے تیار ہیں اور جانے کی پوزیشن میں ہیں کچھ کینیڈینوں کے گھر ہیٹی میں ہیں اور وہ اس خوف سے انہیں پیچھے چھوڑنے سے ہچکچاتے ہیں کہ خالی ہونے پر انہیں گروہوں کے ذریعے پکڑ لیا جائے گا۔
اس مقام پر کینیڈینوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جمہوریہ ڈومینیکن لے جایا جا رہا ہے
اس وقت ہیٹی میں 3,039 کینیڈین بیرون ملک کینیڈینز کی رجسٹریشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں