اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) بھارت میں تیار ہونے والا کھانسی کا شربت
بچوں کے لیے زہر بن گیا وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان میں بھارت میں
بنایا گیا کھانسی کا شربت پینے سے 18 بچے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں
گیمبیا میں بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 66 اموات
ازبکستان کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق مرنے والے بچوں نے کھانسی کی دوا ہندوستانی
دوا ساز کمپنی سے لی تھی۔ لیبارٹری ٹیسٹوں میں کھانسی کے شربت میں نقصان دہ کیمیکلز کی زیادہ مقدار
پائی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بچوں کو دو سے سات دن تک دوا دی گئی۔ بچوں کے والدین نے حکومت سے
تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سال کے آغاز میں افریقی ملک گیمبیا میں ہندوستانی کھانسی کا شربت پینے سے
70 سے زائد بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں