میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک اور حملے میں ایک فلسطینی شہری کی بیوی اور 2 بچے شہید ہوگئے۔دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد کارروائیاں کی ہیں جن میں 3800 فلسطینی زخمی اور 325 شہید ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار 600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 9 ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں۔
76