اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) عراق میں ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق ایران سے ہے جب کہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے میں ملوث گاڑیوں میں سے ایک کا رڈرائیور اس حادثے میں سو گیا تھا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ہر سال لاکھوں افراد زیارت کے لیے عراق آتے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے، اس سال بھی 26 لاکھ زائرین عراق گئے ہیں۔