اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) البرٹا میں خسرہ (Measles) کے نئے 19 کیسز کی تصدیق کے بعد، صوبے بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس وباء کا سب سے بڑا اثر جنوبی البر میں دیکھا جا رہا ہے۔ 19 میں سے 18 کیس جنوبی البرٹا میں رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں اب تک خسرہ کے کل 70 فیصد سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ صرف ایک نیا کیس جنوبی البرٹا سے باہر رپورٹ ہوا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 80 فیصد کیسز بچوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں 157 بچے ایسے ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔ اب تک 35 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے۔ ایک مریض فی الحال انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیرِ علاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں
البرٹا میں خسرہ کے 48 نئے کیسز رپورٹ، مارچ سے اب تک مجموعی تعداد 486 تک پہنچ گئی
خسرہ کی ابتدائی علامات
* بخار * کھانسی* ناک بہنا* سرخ آنکھیں،* بخار کے 3 تا 7 دن بعد ظاہر ہونے والا سرخ، دھبے دار خارش زدہ دانہ
البرٹا کی وزارتِ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، خاص طور پر والدین اپنے بچوں کی ویکسینیشن چیک کروائیں۔صوبے نے ایک خصوصی ہاٹ لائن بھی متعارف کروائی ہے، جس پر شہری خسرہ، ویکسین اور قریبی کلینک کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔