راولپنڈی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے
جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی پر فرد جرم عائد کی، احتساب عدالت کے جج نے عدالت کے کمرے میں ملزم کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی
عدالت نے استغاثہ کے 5 گواہوں کو اگلی سماعت کے لیے طلب کیا اور مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی.
146