اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔.
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچےملزمان کی پیشی کے بعد جج نے ایک محفوظ فیصلہ سنایا۔.
اہم کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت لایا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بھی عدالت میں پہنچ گئیں۔. ان سے پہلے نیب پراسیکیوشن ٹیم کے تین ارکان عرفان احمد، سہیل عارف اور اویس ارشد بھی اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کی بیٹی اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔.
میڈیا کے نمائندوں کو بھی سماعت کے موقع پر بلایا گیاتھا اس موقع پر، بہت سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔. ایلیٹ کمانڈوز بھی جیل کے باہر سیکیورٹی کا حصہ تھے۔.