117
سپریم کورٹ میں وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری میں ضمانت خارج کر دی۔
درخواست کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب وقار احمد 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کے سلسلے میں اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔