190ملین پا ئونڈز سکینڈل،عمران خان کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 190 ملین پاونڈز کے اسکینڈل میں 3 دن کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

عمران خان درخواست ضمانت میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 3 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان کے وکلا نے عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کی استدعا کی۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت ہدایات کے ساتھ نمٹا دی، عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت سے رجوع نہ کیا گیا تو پیر کو عبوری ضمانت غیر موثر ہو جائے گی۔

تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست  پر سماعت کی

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج ایک اور درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔