217
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ( ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2.43 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ حکومتی ذخائر میں 6.5 ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 17 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 2 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس دوران انفلوز کے باعث حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 65.6 ملین ڈالر سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 258.5 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر 4 ارب 13 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔