توڑ پھوڑ اور تصادم کے الزام میں 2 گرفتار،1 ملزم مطلوب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پیل ریجن پولیس نے گزشتہ دنوں مسی ساگا میں بریک ان اور تصادم کے سلسلے میں دو 18 سالہ لڑکوں کو گرفتار کیا ہے اور تیسرے مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پیر کی صبح 11 بجے برنہمتھورپ روڈ ویسٹ اور گلین ایرن ڈرائیو کے قریب ایک رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملی۔ جب اہلکار وہاں پہنچے تو ملزمان چوری کی گاڑی میں فرار ہو چکے تھے۔

پولیس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر دوسری گاڑی چوری کی لیکن بعد میں اسے گلین ایرن ڈرائیو اور دی کالج وے کے قریب ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ٹکرا دیا۔ پی آر پی نے بتایا کہ مشتبہ افراد پیدل فرار ہو گئے، لیکن بعد میں افسران نے دو کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت ڈیون براؤن اور کالیب جان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ٹورنٹو کے رہائشی ہیں۔ ملزمان پر مشترکہ طور پر 17 الزامات کا سامنا ہے، جن میں توڑ پھوڑ، ڈکیتی اور جرائم کے ذریعے جائیداد حاصل کرنا شامل ہے۔ پولیس کے پاس تیسرے ملزم کی تفصیل نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com