رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔سعودی ولی عہد فلسطینیوں کے جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ الیگزینڈریا کے علاقے پومپیو پلر میں پیش آیا جہاں اسرائیلی سیاحوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔واضح رہے کہ حماس مزاحمت اور اسرائیلی فورسز کے درمیان ہفتے کو شروع ہونے والی جھڑپیں تاحال جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
حماس کے حملے کے بعد امریکی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کر دیں۔تاہم ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں 1000 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 687 فلسطینی جاں بحق اور 3726 سے زائد زخمی ہوئے۔