سعودی عرب میں مزید 2 ملزمان کے سر قلم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں دو الگ الگ مقدمات میں جرائم کا مرتکب ہونے پر دو قیدیوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق قصاص قانون کے تحت جن دو مجرموں کا سر قلم کیا گیا ان میں سے ایک سعودی اور دوسرا یمنی شہری ہے۔ دونوں کو قتل کے الگ الگ مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب میں دادی کو قتل کرنیوالے پوتے کا سر قلم

سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جازان میں ایک یمنی شخص شتوی حسن محمد اولا کا سر قلم کر دیا گیا جس پر اپنے ہی ہم وطن احمد علی محمد ابراہیم کو تیز دھار چاقو سے بے دردی سے قتل کرنے کا الزام تھا۔ اسی طرح مشرقی گورنری میں علی بن عدن بن معاذ الشمری نامی سعودی شہری کو قتل کرنے والے سعودی شہری عبداللہ بن شاہج بن شبیب العتیبی کا سر قلم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب،رواں سال 6 مجرموں کے سر قلم

وزارت داخلہ کے مطابق ان دونوں ملزمان کو قانون تک مکمل رسائی دی گئی تھی اور جرم ثابت ہونے کے بعد ان ملزمان نے مختلف عدالتوں میں سزائے موت کے خلاف اپیلیں کی تھیں تاہم تمام عدالتوں نے سزا کو برقرار رکھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک 70 کے قریب ملزمان کو پھانسی دی جا چکی ہے جو کہ گزشتہ سال کی تعداد سے زیادہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی اتنی بڑی تعداد میں سزائے موت پر تنقید کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com