اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں چاقو سے مسلح نوجوان نے حملہ کیا جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے اپنے دفاع میں نوجوان پر گولی چلا دی۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 9 فلسطینی شہید،سعودی عرب کی مذمت
دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو چوکی پر روکا گیا اور تلاشی کے دوران ہونے والے سخت الفاظ کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ۔ ادھر مغربی کنارے کے ایک اور علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اسرائیلی فوج نے رواں سال کے پہلے مہینے میں 35 فلسطینی نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا، جن میں ایک ہی واقعے میں 10 نوجوان بھی شامل ہیں، جس کے بعد سے مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف اقوم متحدہ میں قرار داد منظور
اسرائیلی جارحیت پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کیا اور ملک کے رہنماؤں سے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا۔