127
مزید پڑھیں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا حملہ، 3 فلسطینی شہید
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ اسید ابو علی اور 32 سالہ عبدالرحمن ابو دغاش کے نام سے ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں عسکریت پسندوں کا کمانڈ سینٹر، دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کی سہولت اور بم بنانے کی فیکٹری تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں نے سڑک کے کنارے نصب کئی بموں کو دھماکے سے اڑا دیا اور دھماکہ خیز مواد پھینک کر فوج پر فائرنگ کی۔