پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بکا خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے بارودی مواد کی مدد سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خودکش حملے میں 2 معصوم شہری شہید اور 3 فوجیوں سمیت 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
105