امریکہ،دفاعی پلانٹ میں دھماکا 2 افراد زخمی

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی ریاست آرکنساس میں ایک دفاعی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ کیمڈن، آرکنساس میں جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز پلانٹ میں ہوا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی شروع میں اس واقعے کو پائروٹیکنکس کی وجہ سے حادثہ قرار دے رہی تھی تاہم بعد میں اسے دھماکہ قرار دے دیا گیا۔کمپنی نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم زخمیوں اور متاثرین کو دیکھ رہے ہیں، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔کمپنی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ دھماکے کے بعد پلانٹ کی پیداوار روک دی گئی تھی، لیکن جانی نقصان یا زخمی ہونے کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔