155
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مدین میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے، 2 افراد جا ں بحق ہوگئے، 3 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب چترال میں گزشتہ روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آگئی اور موسلا دھار بارش سے متعدد مکانات بہہ گئے۔
دریائے چترال کے کنارے واقع مختلف ریستورانوں میں پانی داخل ہوگیا، غذر کے علاقے یاسین میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات، اسکول، مکانات، سڑکیں، درخت اور فصلیں متاثر ہوئیں۔