197
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا 2022 میں کائل بروک سے لڑائی کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا، عامر خان نے ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اس میچ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی۔اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔