مسافر طیارے میں لیزر کا استعمال کرنیوالے کو 2 سال قید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں مسافر طیارے پر لیزر لائٹ مارنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے وفاقی جج نے مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو 2 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق، 43 سالہ ملزم، جس پر جنوری میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، نے 2021 میں ڈیلٹا ایئر کی پرواز پر لیزر فائر کیا تھا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ کاک پٹ میں لیزر اسٹرائیک سے پائلٹ کی بینائی متاثر ہوتی ہے جو انتہائی خطرناک ہے اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2021 میں امریکہ میں ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں پر لیزر حملوں کے ریکارڈ 9,732 واقعات ہوئے۔ایوی ایشن کے مطابق ان واقعات میں 2021 میں 120 ہزار ڈالر کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca