انتخابات کے لئے 20 ارب کی ضرورت، فنڈز فراہمی یقینی بنائی جائے ، الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سکیورٹی اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس میں سیکر ٹری داخلہ اور خزانہ کو بلایا گیا۔ 20 ارب کی ضرورت ہے لیکن صرف 5 ارب روپے د ئیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں مزید 15 ارب روپے درکار ہیں، جس پر سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ وزارت کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنا مشکل ہوگا، اس حوالے سے وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکورٹی مل رہی ہے نہ پیسے تو الیکشن کیسے کرائیں ،چیف الیکشن کمشنر کا سپریم کورٹ میں جواب

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ پولیس فورس کے علاوہ پنجاب میں 2 لاکھ 97 ہزار اہلکار درکار ہوں گے، خیبرپختونخوا میں پولیس کے علاوہ 56 ہزار اضافی نفری کی ضرورت ہوگی مطلوبہ افرادی قوت کا بندوبست کرکے ہمیں آگاہ کریں۔
دونوں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو آئندہ ہفتے ملاقات کے لیے بلایا گیا ہے، انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزارت دفاع کے حکام سے ملاقات بھی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca