20 کروڑ X صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) X صارفین ہوشیار رہیں ،سائبر ماہرین نے بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے کی نشاندہی کی ہے جس میں 20 کروڑ X (سابق ٹویٹر) صارفین کا 9.4 جی بی ڈیٹا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کی خبروں اور تجزیہ کرنے والی تنظیم، سائبر پریس کے محققین کے مطابق، یہ لیک حالیہ دنوں میں سب سے بڑے ڈیٹا لیکس میں سے ایک ہے جو صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتی ہے۔
لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے ای میل ایڈریس، نام اور ایکس اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل تھیں، جو صارفین کو فشنگ حملوں، شناخت کی چوری (انٹرنیٹ پر کسی اور کی شناخت کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے) اور سوشل انجینئرنگ اسکیمیں کے لیے آسان ہدف بناتے ہیں۔

سائبر کرائمین اس ڈیٹا کو ای میلز اور ان سے منسلک سسٹمز کو مزید متاثر کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اس ڈیٹا لیک کی اطلاع سب سے پہلے ایک معروف ہیکنگ فورم پر دی گئی تھی۔ ‘مشوپا نامی صارف نے اس وسیع ڈیٹا بیس کو جاری کرنے کے لیے 7 جولائی 2024 کو ایک نیا اکاؤنٹ بنایا۔یہ ڈیٹا 10 فائلوں پر مشتمل ہے اور ہر فائل میں 1 جی بی ڈیٹا ہوتا ہے جسے کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ڈیٹا لیک کے بارے میں متعلقہ ایجنسی نے ایکس سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca