آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے، جسے انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ان جہازوں میں روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف** اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو اپنے بیان میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے اور اس کی تعریف ہونی چاہیے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی ایک اہم علامت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔ "یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔”یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر پانی کے اس اہم تجارتی راستے کی حفاظت اور تحفظ کو لے کر کشیدگی کے خدشات تھے۔ پاکستانی حکومت کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف ملکی تجارتی جہاز رانی محفوظ ہوگی بلکہ خطے میں اعتماد سازی کے عمل کو بھی فروغ ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں