171
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ، 4 بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید ، شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں پر فضا سے فائرنگ کی۔اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیا اور نصیرات کے کیمپوں پر بمباری کی، 20 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے، 8 خواتین اور 6 بچے شہداء میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ،اسرائیلی بمباری ، دو روز میں 50 سے زائد بچے شہید
رفح کے ایک مہاجر اسکول پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔جنین میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، بہت سے نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، شہداء کی کل تعداد 43 ہزار 410 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 2 ہزار 612 فلسطینی زخمی ہوئے۔